مولانا فضل الرحمن کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، نواز شریف کی خیریت دریافت کی

منگل 22 اکتوبر 2019 17:14

مولانا فضل الرحمن کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، نواز شریف کی خیریت دریافت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے منگل کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہوں نے میاں نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کیلئے نیک تمنائوں اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔