کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد سائبرحملے ہوئے ہیں، عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام ایک گیم چینجر ہو گا اور ملکی معیشت میں ایک بڑا اثر چھوڑے گا، معاون خصوصی کی گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 17:54

کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد سائبرحملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد سائبرحملے ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر اٹیکس بھارت کی جانب سے کئے گئے،اتنے بڑے پیمانے کے سائبر اٹیک کے باجود کامیاب جوان پروگرام کو ہیک نہیں کیا جا سکا، کامیاب جوان پروگرام ایک گیم چینجر ہو گا اور ملکی معیشت میں ایک بڑا اثر چھوڑے گا۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا خیر مقدم کیا ہے،،، پروگرام کیلئے 2 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،، ماضی میں نوجوانوں کو بنکوں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے ،،،اب نوجوان گھر بیٹھے ڈیجیٹل پلیٹ فورم کی وجہ سے اپلائی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عثمان دار نے کہا کہ اس پروگرام کی ویب سائٹ پر 12.6 ملین سائبر حملے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر سائبر حملے بھارت کی جانب سے کیے گئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں کوئی منافع نہیں ہے،،، جبکہ دوسرے ٹیئر میں 6 فیصد انٹرسٹ رکھا گیا ہے،5 لاکھ سے 50 لاکھ کی رقم میں 8 فیصد منافع رکھا گیا ہے،ولے کوشش ہے کہ مستحق اور پہلے آئیں پہلے پائیں کے فارمولے کے تحت قرض دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :