مریم نواز کو پے رول پر رہا کیا جائے تاکہ ہسپتال میں وہ اپنے والد کی خدمت کرسکیں‘عظمی بخاری

حکمران ٹولہ نوازشریف کی بیماری پر مزید سیاست سے باز رہے ورنہ نتائج سنگین ہونگے‘رہنما (ن) لیگ

منگل 22 اکتوبر 2019 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان عظمی بخاری نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پے رول پر رہا کیا جائے،مریم نواز ہسپتال میں اپنے والد کے پاس موجود رہیں اور ان کی خدمت کرسکیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکمران ٹولہ نوازشریف کی بیماری پر مزید سیاست سے باز رہے ورنہ نتائج سنگین ہونگے۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمانوں کی جانب سے نوازشریف کی صحت پر سیاسی بیان بازی قابل مذمت ہے۔بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی یہی ٹولہ اپنی سیاسی دکان چلاتا رہا ۔بیماری اور لاشوں پر سیاست کرنا عمران اینڈ کمپنی کا پرانا وطیرہ ہے۔پارٹی قائد میاں نوازشریف کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔میاں نوازشریف کے پلیٹیلیٹ کانٹ 16ہزار رہ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو اس وقت تیمار داری اور خدمت کیلئے فیملی کی اشد ضرورت ہے۔