وزیر اعلیٰ کی اسکیم سے کراچی کا کچرہ تو صاف نہیں ہوا تیس کروڑ سے زائد کے فنڈ کا صفایا ضرور ہوگیا ہے، حلیم عادل شیخ

منگل 22 اکتوبر 2019 18:15

وزیر اعلیٰ کی اسکیم سے کراچی کا کچرہ تو صاف نہیں ہوا تیس کروڑ سے زائد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سندھ حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے لئے شروع کردہ مائے کلین کراچی مہم ختم، کراچی میں گندگی کے ڈھیر برقرار پی ٹی آئی کی جانب سے بے نقابی مہم شروع کر دی گئی پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ھدایات پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے پی ایس 99 کے مختلف علاقوں کا دورہ کر گندگے کے ڈھیر میڈیا کے دکھائی۔

پی ایس 99 کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں کچرے کے ڈھیر برقرار ہیں نہ کچرا صاف کیا گیا نہ گٹر نالوں کی صفائی ہوئی ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت نے بارہ سالوں سے خود کا چھوڑا ہوا کچرہ اٹھانے کے لئے مائی کلین کراچی مہم چلائی تھی۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے ایک ماہ میں کراچی کو صاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

کراچی تو صاف نہ ہوسکا لیکن فنڈز کا ضرور صفایا ہوگیا۔ ہمارے علی زیدی کی لیٹس کلین کراچی اور چمکتا دمکتا کراچی مہم میں کوئی سرکاری فنڈ نہیں لئے تھے۔ ہم نے اپنی مدد آپ کیتحت کچرہ اٹھانے کی عوامی مہم چلائی ہے۔ وزیر اعلی نے سندھ حکومت کے کروڑوں روپے ایک ماہ میں اڑا دیئے۔ آج مراد علی شاہ کا ایک مہینا گذر چکا ہے نہ کراچی صاف ہوا نہ کچرا اٹھایا گیا نہ گٹر صاف ہوئے۔

مائی کلین کراچی میں وزیر اعلی بتائیں کہاں کہاں صفائی کی ہے۔ اس مہم میں وزراء سمیت افسران نے بھی کرپشن کی ہے۔ اب ہم دکھائیں گے وزیر اعلی کو کہ کہاں کہاں کچرہ چھوڑا ہوا ہے۔ آج سے ہم ان کو بے نقاب کریں گے دکھائیں گے کس طرح فنڈز کا صفایا ہوا۔ کراچی کی عوام سے کہتا ہوں نکلیں اور دکھائیں سندھ حکومت کی کارکردگی۔ عوام دکھائے کس طرح مائے کلین کراچی مہم کچرا چھوڑا گیا گٹر ابل رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کے پی ایس 99 کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایک مہینے میں تیس کروڑ روپے کا صفایا ہوگیا لیکن کچرہ صاف نہیں ہوا۔ پی ایس 99 میں چیئرمین بھی پیپلزپارٹی کا ہے لیکن کسی نے کچرہ اٹھانے کی زحمت نہیں کی۔ وزیر اعلی نے کہا تھا اس مہم کے بعد کہیں بھی کچرہ ہو تو وڈیو بنا کر بھیجی جائے۔

آج سے ہم نے مہم شروع کر دی ہے ہم دکھائیں گے کہاں کہاں کچرہ پڑا ہے۔ مائے کلین کراچی مہم ایک ڈراما تھا فنڈ ہڑپ کرنے گا۔ ہم بینقاب کریں گے سندھ حکومت کی کارکردگی عوام کو دکھائیں گے کس طرح پئسا کھایا گیا ہے۔ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ایسی اسکیمیں دکھائی جاتی ہیں جس میں فنڈز جاری کر کے ہڑپ کیئے جاتے ہیں پوری کراچی میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں نہ کچرا اٹھایا گیا نہ گٹر نالوں کی صفائی کی گئی ہے۔ آج سے ہم سندھ حکومت کو بے نقاب کریں گے۔ ہفتہ بے نقابی سندھ حکومت منا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :