شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر شراب نوش گرفتار مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 اکتوبر 2019 17:51

شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر شراب نوش گرفتار مقدمہ درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر جہلم پولیس کے نرغے میں تفصیلات کے مطابق محمد طفیل اے ایس آئی نے بذریعہ 15کال موصول کہ ایک شخص نشہ کی حالت میں پنڈرتوال روڈ پر غل غپاڑہ کر رہا ہے جس کا نام و پتہ بعد ا ز دریافت ضیغم عباس ولد غلام حیدرمعلوم ہوا بعداز نتیجہ ڈاکٹری ملزم پر 11آرٹیکل کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :