بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے سستاہوگیا

منگل 22 اکتوبر 2019 18:40

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1492ڈالر سے گھٹ کر1487ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور10گرام قیمت میں257روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87200روپے سے گھٹ کر86900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے سے گھٹ کر74503روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔