لودھراں ۔کمشنر ملتان ڈویڑن افتخار علی سہو کا گرلز سکولوں اورکالج کااچانک دورہ

منگل 22 اکتوبر 2019 19:17

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) کمشنر ملتان ڈویڑن افتخار علی سہو نے آ ج صبح اچانک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودھراں، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر3لودھراں اور گورنمنٹ گرلز کالج کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہائی سکول میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے تیار کردہ لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں انہوں نے طلبائ و طالبات سے ڈینگی مچھر کی شناخت، بچاؤ، احتیاطی تدابیر بارے سوالات کیئے اور طلبائ سے دریافت کیا کہ ڈینگی کی آگاہی بارے کیا آپ والدین کو بھی جا کر گھر بتاتے ہیں تو طلباء نے کہاکہ بالکل بتاتے ہیں اور گھروں کی صفائی ستھرائی بھی کرتے رہتے ہیں۔

کمشنر ملتان ڈویڑن افتخار علی سہو نے طلباء و طالبا ت سے مسئلہ کشمیر بارے بھی سوالات کیئے تو طلبا ئ نے انہیں مذکرات کے ذریعے حل کرنے اور جنگ سے گریز کرنے کی اہمیت بارے جواب دیئے۔