ساہیوال ۔گرلز سکول میں داخل ہوکر پرنسپل سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں میاں بیوی سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 22 اکتوبر 2019 19:58

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) گرلز سکول میں داخل ہوکر پرنسپل سے بدتمیزی کرنے ‘موبائل ویڈیو بنانے اور غلیظ گالیاں دینے کے الزام میں میاں بیوی سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 128/9-Lمیں ایک خاتون بشریٰ بی بی اپنے خاوند اور بچوںکے ہمراہ زبردستی داخل ہوکر دفتر میں گھس گئی اور موبائل پر ویڈیو بناتے ہوئے غیر متعلقہ بچی کا سرٹیفکیٹ مانگتے ہوئے پرنسپل رمیصا مشتاق سے بدتمیزی کرنے لگی اور اس دوران آفس کی اہم فائل اور چیک بک بھی غائب کردی ۔

سکول ٹیچر سلیم اختر نے انہیں ویڈیو بنانے سے منع کیا تو اقراء بچی نے ٹیچر کو تھپڑمارا جبکہ گیٹ کے قریب دیوار کے اوپر مرد حضرات ویڈیو بناتے ہوئے ٹیچروںکو گالیاں دیتے اور دھمکاتے رہے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے پرنسپل کی رپورٹ پر میاں بیوی سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔