سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر وکلاء پولیس کے ساتھ الجھ پڑے

منگل 22 اکتوبر 2019 20:00

سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر وکلاء پولیس کے ساتھ الجھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر وکلاء پولیس کے ساتھ الجھ پڑے ۔ منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر وکلاء پولیس کے ساتھ الجھ پڑے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی نے کہاکہ پرائیویٹ بندوں کو کمرہ عدالت میں نہیں لے کے جا سکتے،وکیل کا پرائیویٹ بندوں کو کمرہ عدالت لے جانے پر اصرار جاری رہا ۔وکیل نے کہاکہ کورٹ تمہارے باپ کی ہے میں پرائیویٹ بندوں کو لے کے جاؤں گا۔وکیل کی پرائیویٹ بندوں کو اندر لے جانے کی دھمکی پر پولیس اہلکاروں کے ہاتھ پائی بھی ہوئی۔