سینئرڈاکٹرزکی نگرانی میں نوازشریف کی دیکھ بھال جاری ہے، بہترین علاج معالجہ یقینی بنایاجارہاہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

منگل 22 اکتوبر 2019 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغاسے ملاقات کی۔ صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغانے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکونوازشریف کے علاج معالجہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہداورٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشیدبھی موجودتھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سینئرڈاکٹرزکی نگرانی میں نوازشریف کی مناسب دیکھ بھال جاری ہے۔نوازشریف کے بہترین علاج معالجہ کویقینی بنایاجارہاہے۔ نوازشریف کے علاج معالجہ کیلئے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تازہ سی بی سی رپورٹ کے مطابق نوازشریف میں ڈینگی وائرس کی تشخیص نہیں ہوسکی۔