Live Updates

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر مودی کی غلط فہمی دور کر دی، انصر مجید خان

پاکستانی عوام کا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، وزیر محنت پنجاب

منگل 22 اکتوبر 2019 20:53

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے کہا کہ ہے کشمیرسے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو جائے گی۔پاک فوج بزدل دشمن کو سبق سکھا کر بھارت کی عقل ٹھکانے لے آئی۔جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر مودی کی غلط فہمی دور کر دی۔

مودی نے کشمیریوں پر 79دن سے زندگی تنگ کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انصر مجید خان نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف سوچنے والا پاش پاش ہو جائیگا۔شر پسند عناصر کو ملک میں انتشارپھیلانے کی بجائے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ پاکستانی عوام کا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔نریندر مودی کے ہاتھ سینکڑوں معصوم کشمیریوں کے نا حق خون سے رنگے ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قوم نے کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات