بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 21:04

بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے، ہم نے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحد پربھارتی فائرنگ کے بعد فیصلہ کیا سفارت کاروں کوایل او سی لے جایا جائے، بھارتی سفارتکارخود اصل صورحال دیکھ لیتے توانہیں اپنی حکومت کوسمجھانا آسان ہوتا، بھارت فالزفلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا رہے امریکی کانگریس میں آج مسئلہ کشمیرپربحث ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسمیت تمام سفارتکاروں کوجائے وقوعہ کیدورے کی دعوت دی، پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گیا، بھارت ہرحربہ استعمال کررہا ہے اورہم سوچ سمجھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔