نئے آرڈیننس سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو غیرمعمولی اختیارات مل گئے
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) 9 افراد پر مشتمل ہوگی اور کمیشن کا سربراہ صدر کہلائے گا ،آرڈیننس کے تحت کالجز اضافی ٹیسٹ مثلاً انٹرویو میں امیدوار کو نمبر یا پوائٹس بھی دے سکیں گے۔رپورٹ آرڈیننس کا نفاذ سپریم کورٹ کے حکم کے منافی ہے، سینیٹر جاوید عباسی
منگل 22 اکتوبر 2019 21:27
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آرڈیننس کا نفاذ سپریم کورٹ کے حکم کے منافی ہے۔
جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ’چند ماہ قبل سینیٹ نے پی ایم ڈی سی کے سابق آرڈیننس کی منظوری نہیں دی تھی لیکن حکومت نے ایک مرتبہ پھر آرڈیننس جاری کردیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’حکومتی نمائندوں نے انہیں اجلاس میں طلب کرکے اپوزیشن کی حمایت حاصل کرنے کی دعوت دی تھی لیکن میں نے انہیں بتایا کہ وہ بل پیش کریں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کی جا سکے اور اب حکومت نے آرڈیننس کا اعلان کردیا‘۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ نیا آرڈیننس وقت کی ضرورت ہے اور طبی تعلیم سے منسلک تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آرڈیننس پردستخط کے ساتھ ہی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) تحلیل ہوگئی تھی اور اس کی جگہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے لے لی تھی۔اس آرڈیننس کے ساتھ ہی وزارت برائے قومی صحت (این ایچ ایس) نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے پاکستان میڈیکل کونسل کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا اور کونسل کے رجسٹرار سمیت 220 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ آرڈیننس کی نقول کے مطابق آرڈیننس لانے کا مقصد ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔آرڈیننس کی شق 19 کے مطابق میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے تمام امیدوار کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) پاس کرنا ہوگا اور یہ ملک بھر میں ایک ٹیسٹ ہوگا۔خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس کی منظوری کے تناظر میں پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹروں کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن سے متعلق انتہائی اہم ریکارڈز اور میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی حفاظت کے لیے فوری ایکشن لیا ہے۔تمام معاملے پر جب پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر حفیظ الدین احمد صدیقی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بھی لاعلم تھے کہ وزارت قومی صحت نے عمارت کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے پہلے ہفتے میں صدر عارف علوی نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس 2019 کے عنوان سے ایک آرڈیننس نافذ کیا تھا، جس میں 17 رکنی کونسل کو میڈکل کالجز، ان سے منسلک ہسپتالوں اور ماہرین صحت کے مسائل کا تدارک کرنیکی ہدایت کی گئی تھی۔بعدازاں کونسل تشکیل دی گئی تھی اور 7 مارچ کو سینیٹ میں بل متعارف کروایا گیا تھا جو قائمہ کمیٹی کو ارسال کیا گیا تھا، آخر کار 26 اگست کو قائمہ کمیٹی نے بل منظور کرلیا تھا۔تاہم 29 اگست کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ایم ڈی سی بل 2019 کو مسترد کرنے کے لیے قرارداد پیش کی تھی، جس کے بعد حکومت نے اسی روز بل واپس لے لیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد نیا بل پیش کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.