زرداری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12نومبر تک توسیع، طبی سہولیات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

میر ے موکل کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کیا جائے، وکیل لطیف کھوسہ

منگل 22 اکتوبر 2019 21:27

زرداری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12نومبر تک توسیع، طبی سہولیات کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیراہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی ہے۔جج محمد بشیر نے جعلی اکاونٹ کیس کی سماعت کی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔آصف زرداری کی جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی ان کے موکل کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کیا جائے۔وکیل صفائی نے عدالت کو اپنایا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود زردرای کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جیل حکام سے آج پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جا رہا۔عدالت نے سابق صدر کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔پیشی کے موقع پر ڈپٹی چئیر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا، نفیسہ شاہ، شیری رحمان، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، نیر بخاری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ملاقات کے لیے عدالت پہنچے تھے۔