ٹرمپ کی کینیڈا کے وزیراعظم کو عام انتخابات میں جیت پر مبارکباد

دونوں ملکوں کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، امریکی صدر

منگل 22 اکتوبر 2019 21:27

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو عام انتخابات میں جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دونوں ملکوں کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کینیڈ ا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ و کوعام انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں دونوں ملکوں کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے ایوان زیریں ہاس آف کامنز کی تین سواڑتیس نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے، 338 میں سے 41 سیٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ کنزرویٹوپارٹی صرف 31 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر2015 میں کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔