کھیلوں کے علاقائی مقابلے میں سعودی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

اپنی اماراتی ساتھی کھلاڑی شھد خرام کو 15۔6 پوائنٹ سے آگے بڑھ کر سونے کا تمغہ حاصل کیا

منگل 22 اکتوبر 2019 21:32

کھیلوں کے علاقائی مقابلے میں سعودی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) گذشتہ روز کویت میں خواتین کی کھیلوں کے علاقائی مقابلے میں سعودی عرب کی خاتون کھلاڑی حسنا الحامد نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ کویت میں منعقدہ چھٹے مقابلے کے دوسرے روز سعودی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس نے اپنی اماراتی ساتھی کھلاڑی شھد خرام کو 15۔6 پوائنٹ سے آگے بڑھ کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اس موقع پر سعودی ویمن ٹیم کی کپتان شہزادہ نوف بنت خالد نے حسنا حماد کو سونے کا تمغہ پہنایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حسنا کی کامیابی اس امرکا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی خواتین میں کھیل کے میدانوں میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کا پوٹیشنل اور صلاحیت موجود ہے اور وہ آنے والے وقت میں عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کریں گی۔دوسری طرف گرین بولنگ مقابلے میں خاتون کھلاڑی ھدیل ترمین نے پانچ عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات، عمان اور کویت کی 20 کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے میں 9واں تمغہ حاصل کیا۔ ان کی ساتھی مشاعل عبدالواحد 13ویں، غادہ نمر17 اور امانی الغامدی 18 ویں نمبر پر رہیں۔