اقوام متحدہ صرف مغر بی دنیا کا خو شامدی بنا ہو ا ہی: شفیق ر ضا قادری

منگل 22 اکتوبر 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) چیئرمین انجمن شہریان لاہور و سما جی رہنماشفیق ر ضا قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ صر ف مغر بی دنیا کا خو شا مدی بنا ہو ا ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کا دوھرا معیارکھل کر سامنے آ چکا ہے ، مقبو ضہ کشمیر سمیت امت مسلمہ پر ہو نے والے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ نے اپنی آ نکھو ں پر پٹی باندھ رکھی ہے ، مقبو ضہ کشمیر میں جاری بھار تی مظا لم اور مظلوم کشمیر یو ں کی چیخ و پکار اقوام متحدہ کے د فتر میں کیو ں نہیں سنی جا رہی اقوام متحدہ مغر بی طا قتو ں کی محافظ بننے کی بجائے اپنی حیثیت کو بحا ل کرے اور کمزور ں پر ظلم کے پہا ڑ تو ڑنے والے کیخلا ف اپنی قو ت کا مظاہرہ کرے ، انہوں نے کہا ہم 24اکتو بر کو اقوام متحدہ کے عالمی دن پر یو م مذ مت بنا ئیں گے اور اس عا لمی دن پر اقوام متحدہ کو پیغام دینگے کہ وہ مسلمانو ں کے مخا لف ممالک کیلئے صرف لو نڈی کا کردارادا نہ کرے مقبو ضہ کشمیر اور فلسطین بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔