جاوید میانداد ، معین خان کے بعد ثقلین مشتاق بھی سرفراز کے حق میں بو ل پڑے

،سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا ہے جس کا پی سی بی کو مستقبل میں نقصان ہو گا،سابق مایہ ناز آف اسپنر

منگل 22 اکتوبر 2019 21:46

جاوید میانداد ، معین خان کے بعد ثقلین مشتاق بھی سرفراز کے حق میں بو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) سابق کپتان جاوید میانداد اور معین خان کے بعد سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف بول پڑے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا ہے جس کا پی سی بی کو مستقبل میں نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف گھر کے میدان میں بری طرح ہاری جس پر کپتان سرفراز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اگر میں مصباح الحق کی جگہ ہوتا تو میں سرفراز کو ایک سیریز کپتانی کے لئے مزید دیتا۔دوسرا کے مجد نے بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کے فیصلے پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اس وقت بہت زیادہ تجربات کر رہا ہے اور بابراعظم کی بطور کپتان تعیناتی بھی ایک ایسا ہی نیا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جانتا کہ اس سے قبل بابر نے ڈومیسٹک یا انڈر 19 ٹیم کی کپتانی کی ہے، اس طرح کے تجربے اے ٹیم کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیول کی کرکٹ میں ٹیمیں میچ جیتنے کی سوچ سے میدان میں اترتی ہیں خواہ ان کا مقابلہ دسویں نمبر پر موجود ٹیم کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔