سوئس سٹار روجر فیڈرر کا باسل اوپن کا فاتحانہ آغاز، ٹور میچز میں 1500 فتوحات سمیٹ لیں

منگل 22 اکتوبر 2019 21:46

سوئس سٹار روجر فیڈرر کا باسل اوپن کا فاتحانہ آغاز، ٹور میچز میں 1500 فتوحات ..
زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) سوئس سٹار روجر فیڈرر نے باسل اوپن کا فاتحانہ آغاز کر لیا، پہلی جیت کے ساتھ ہی ٹور میچز میں ریکارڈ پندرہ سو کامیابیوں کے سنگ میل تک پہنچ گئے۔اپنی سرزمین پر اور اپنے ہی شائقین کے سامنے روجر فیڈرر کا بڑا کارنامہ، باسل اوپن کے پہلے رانڈ میں کامیابی سمیٹ لی۔

(جاری ہے)

ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم چیمپئن کا جرمن کوالیفائر پیٹر گوجوکک سے آمنا سامنا ہوا۔روجر فیڈرر نے چھ ایک سے جیت کر اپنی برتری کی دھاک بٹھائی، اگلے سیٹ میں بھی یہی کارکردگی دکھائی اور چھ ایک یعنی سٹریٹ سیٹس کی کامیابی ان کے حصے میں آئی۔سوئس سٹار کی یہ کامیابی یادگار بن گئی، روجر فیڈرر کی اے ٹی پی ٹورز فتوحات کی تعداد پندرہ سو ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :