آصف زر داری سے بلاول بھٹو زر داری کی ملاقات ، موجودہ سیاسی صورتحال، آزادی مارچ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو اپوزیشن جماعتوں کیساتھ رابطہ کاری مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:27

آصف زر داری سے بلاول بھٹو زر داری کی ملاقات ، موجودہ سیاسی صورتحال، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، آزادی مارچ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو ملاقات احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، آزادی مارچ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کیساتھ رابطوں پر آصف زرداری کو آگاہ کیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو اپوزیشن جماعتوں کیساتھ رابطہ کاری مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔