آئی جی پولیس پنجاب نے توہین رسالت کی دفعہ95 سی کو انتہائی حساس قراردیدیا

دفعہ95سی کے تحت مقدمات کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے

منگل 22 اکتوبر 2019 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے توہین رسالت کی دفعہ95 سی کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے مذکورہ دفعہ کے تحت مقدمات کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔ اس سلسلے صوبے بھر کے آر پی او پیز اور ڈی پی اوز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔ نئے ایس او پیز میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ توہین عدالت سے متعلق میں فوری مقدمہ درج کیا جائے لیکن مقدمہ درج کرنے سے قبل ایسے مقدمات کی ٹھوس بنیادوں پر تفتیش کے عمل کو فوری مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

الزامات پر مبنی شواہد سمیت تحریری مواد اور صوبائی فون کو فوری قبضہ میں لیا جائے۔ ایس او پیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے مقدمہ کی تفتیش ایس پی رینک سے کم رینک کا افسر نہیں کرسکے گا۔ ایسے مقدمات میں گرفتار کئے جانیوالے ملزمان کو علیحدہ لاک اپ میں رکھا جائے اور ملزمان کے قبضے سے برآمد کئے جانیوالے مال مسروقہ کو رجسٹر نمبر 19 میں درج کیا جائے۔ کوشش کی جائے کہ ان مقدمات میں ملوث ملزمان کا عدالتوں میں پیش کر کے ٹرائل کرروانے کی بجائے ان کیمرہ ٹرائل کیا جائے۔