یونیورسٹی کالج آف ژوب بیوٹمز کے 60 طلبا پر مشتمل مختلف ٹیمیں کوئٹہ روانہ

منگل 22 اکتوبر 2019 22:50

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی کالج آف ژوب بیوٹمز کے 60 طلبا پر مشتمل مختلف ٹیمیں کوئٹہ بیوٹمز یونیورسٹی میں شروع ہونے والے اولمپیاڈ 2019 میں شرکت کیلئے بیوٹمز ژوب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلام لودھی اور فوکل پرسن سیدال مندوخیل کی سربراہی میں کوئٹہ روانہ ہو گئے جہاں وہ دس روز تک جاری نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے اولمپیاڈ میں تقاریر ملی نغمے خاکے فٹبال کرکٹ والی بال سکوائش ہاکی مختلف دوڑیں نشانہ بازی اور دیگر مقابلے ہونگے جس میں بیوٹمز ژوب کے طلبا بھرپور حصہ لیں گے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلام لودھی نے صحافیوں کو بتایا کہ مختلف مقابلوں کیلئے طلبا تیار ہیںاور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ ایف سی ژوب کرنل طاہر بشیر ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم اور حبیب بنک لمیٹڈ ژوب برانچ کے بے حد مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے اس حوالے سے مالی معاونت کی جس سے طلبا کی حوصلہ افزائی ہوئی۔