لکی مروت ،ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) محکمہ تعلیم لکی مروت کے زیر اہتمام ضلع بھر کے ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نذیر احمد خان اور اے ڈی او سپورٹس نثار محمد خان نے لکی مروت شہر کے مجاہد سپورٹس گراونڈ میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پرجنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل صفت اللہ خان ، کنوینر پرنسپل محمد بشیر خان، سیکرٹری لکی زون ہیڈ ماسٹر سیف الرحمان، ہیڈ ماسٹرز نواز خان و حاجی نور اسلم خان، آئی پی ای حاجی نعمت اللہ خان مینا خیل، کوچز اور ٹیم منیجرز بھی موجود تھے ۔

سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں سکولوں کے طلبہ فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، رسہ کشی ، اتھلٹکس ، سکائوٹنگ، پی ٹی شو اور رائفل ڈرک کے ایونٹس میں حصہ لیں گے، ادبی مقابلے بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے فٹ بال ایونٹ کا افتتاحی میچ گونمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وانڈہ امیر اور گورنمنٹ ہائی سکول اباخیل کے مابین کھیلا گیامیچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی ڈی ای او نذیر احمد خانم اور اے ڈی او نثار محمد خان سے تعارف کرایا گیا۔ ڈی ای او نے طلبہ کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے مقابلوں میں ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کریں، حکومت سکولوں میں کھیلوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ طلبہ جسمانی و ذہنی لحاظ سے صحت مند ہوں۔