مسلم لیگ ن پنجاب کا مشاورتی اجلاس طلب

منگل 22 اکتوبر 2019 23:16

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نواز شریف کی صحت اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کے لئے مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس آج بروز ( بدھ ) کو دوپہر ساڑھے 12 بجے پارٹی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹائون میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر پارٹی عہدیداران شریک ہوں گے۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں محمد نوازشریف کی بیماری اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بھی غور ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر حکومتی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔