Live Updates

میڈیا نے مولانا فضل الرحمن کو10کی جگہ100 ایم جی کی ہوا بھر دی ہے،شیخ رشید

مولانا کو فیس سیونگ دینی پڑے تو دی جائے ،چوہدری نثار میرے رابطے میںہیں مگر شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ،آٹا گھی چینی مہنگی ہونے کے ذمہ داری سابقہ حکومت پر ہے بھارت خطے میں سپرمیسی چاہتا ہے ہم نے ایٹم بم دیکھنے کیلئے نہیں رکھا ضرورت پڑی تو استعمال کریں گے ،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

منگل اکتوبر 23:20

میڈیا نے مولانا فضل الرحمن کو10کی جگہ100 ایم جی کی ہوا بھر دی ہے،شیخ رشید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں سپرمیسی چاہتا ہے ہم نے ایٹم بم دیکھنے کے لئے نہیں رکھا ضرورت پڑی تو استعمال کریں گے پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے مسئلہ کشمیر سے مولانا کا کوئی واسطہ نہیںمولانا کو میڈیا نے دس کی جگہ سو ایم جی کی ہوا بھر دی ہے جو پھٹنے جا رہا ہے چوہدری نثار میرے رابطے میںہیں مگر شہباز شریف سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے میں اس بات کا ہامی ہوں اگر مولانا کو فیس سونگ دینی پڑے تو دے دینی چاہیے ساری زندگی یہی سنا کہ آ پوزیشن وزیر اعظم کا استعفیٰ ہی مانگتی رہی مگر سزا لوگوں نے بھگتی آٹا گھی چینی مہنگی ہونے کے ذمہ داری سابقہ حکومت پر ہے آج ہم پارکو کا افتتاح کرنے جا رہے ہیںپہلی سہ ماہی میں6 سو ارب روپے آگے ہیں اربوں کاایم ایل ون بنانے کے لئے کل یا پرسوں ہی سی ون داخل کر ینگے سارے پھاٹک ختم ہو جائینگے کوئی پھاٹک نہیں رہے گا ریلوے سگنل نئے ہونگے نیا ٹریک ڈالا جائے گاعمران خان صاحب نے ہمیں اٹھاون ارب کا ٹارگٹ دیا ہے جو بہت مشکل ہے مگر ہم ٹارگٹ کو کراس کرینگے ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے انڈسٹریل دستکاری اسکول میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا شیخ ر شید نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ موجودہ صورتحال میں وہ شہباز شریف سے رابطے میں ہیںمسئلہ کشمیر سے مولانا فضل الرحمن کا کوئی واسطہ نہیں وہ دو سال کشمیر کمیٹی میں رہے کچھ نہیں کیا عوام کو مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا البتہ مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دینے کے حق میں ہوںہمارا اور فضل الرحمان کا مسلہ مختلف ہے سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیںمودی پانی بند کرنے کا کہہ رہا ہے اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتاپہلے ہی کہا تھا مودی بہت خطرناک زہن رکھتا ہے وہ سلامتی کونسل کی مستقل ممبر شپ چاہتا ہے ایسے حالات میں مولانا فضل الرحمن کو مشورہ بھی دیا تھاوہ سیاسی پارٹیوں کو لیڈ کرنے جا رہے ہیںاگر کسی نے ایسا کیا تو قانون لازمی حرکت میں آئے گا اورضرورت پڑی تو استعمال بھی کرینگے پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں موجود ہیں کسلسٹر بم بھی استعمال ہو رہے ہیںپاکستان کو اندر سے خطرہ ہے باہر سے نہیںایٹم بم بنایا ہے دیکھنے کیلئے نہیں استعمال کرنے کیلئے رکھا ہے ریلوے مزدوروں کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوکریوں کے عوض پیسے لینے کا الزام درست نہیں پیسے لینے کا الزام ثابت ہو تو وہ قصور وار ہوں گے ریلوے پولیس کی تنخواہ بڑھادی ہے ریلوے مزدوروں نے قرعہ اندازی پر حکم امتناعی لے لیا ہے دو تین لاکھ کے ہجوم کو نوکریوں کے لئے کہاں اکٹھا کیا جا سکتا ہے آج ہم نے ریلوے کے مزدوروں کی بچیوں کا دستکاری اسکول میں بیوٹشن کلاسز کا اجراء کیا ہے ہم چاہتے ہیں ریلوے کا اپنا کچن کوزین ہوہمارا ٹارگٹ تھا فریڈ ٹرین چلائیں گے اور چلا دی ہیںبچیوں کے اسکول کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات