نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلزمیں بہتری آنا شروع ہوگئی

نوازشریف کو پلیٹ لیٹس سیلز کی 2 میگا کٹ لگا دی گئیں، پلیٹ لیٹس پورے ہونے سے نوازشریف کی طبیعت سنبھل رہی ہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 16ہزار تک گر گئی تھی لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے کارکنان اور ووٹرزسپورٹرزکیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع ہوگئی، نوازشریف کو پلیٹ لیٹس سیلز کی 2میگا کٹ لگا دی گئیں،پلیٹ لیٹس پورے ہونے سے نوازشریف کی طبیعت سنبھل گئی ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 16ہزار تک گر گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلزکی تعداد16ہزار تک گر گئی تھی، جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم نوازشریف کی سروسزہسپتال میں پہلی رپورٹ 10 ہزار آئی تھی، پلیٹ لیٹس کی تعداد آٹو اور مینوئل طریقے سے چیک کی گئی۔نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز انتہائی کم رہ جانے پر سروسزہسپتال لاہور کے میڈیکل بورڈ نے انہیں پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل بھی دیا۔سروسزہسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کے بعد پروفیسر ثاقب شفیع کو بھی بلا یا گیا۔پی آئی سی کے چیئرمین پروفیسر ثاقب شفیع میڈیکل بورڈ کی معاونت کررہے ہیں۔وزیرپنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کم ہونے کی وجوہات کیلئے انکوائری کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسی طرحمسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ نوازشریف کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ڈاکٹرز نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کو خطرہ ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے نیچے گر گئے تو انہیں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا اور حکومت کی مشیر اطلاعات جس طرح کی بیان بازی کررہی تھیں وہ کسی بھی انسان کیلئے قابل شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے۔دنیا کے کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے تبصرے نہیں کرتا۔اس سے قبل جب کلثوم نوازبیمار تھیں تو پی ٹی آئی نے ان کی بیماری کا مذاق اڑایا۔مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے تصاویر کو فوٹو شاپ کرکے پیش کیا، جو سیاست پر بدترین دھبہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے اندر تیسرے درجے کی سیاست متعارف کروا رہی ہے۔ نوازشریف کی صحت کے ساتھ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے ، اس کی براہ راست ذمہ داری عمران نیازی پر عائد کرتے ہیں،نوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران نیازی سن لو! تم ذمہ دار ہوگے، تم کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔یہ پاکستان میں سیاسی عذاب نازل ہوا ہے جس نے نفرت، حسد،اورتکبر کی سیاست کو متعارف کیا ہے۔یہ ناصرف ملک کی جمہوریت کو گندا کررہا ہے، بلکہ پاکستان کی معیشت کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے، تحریک انصاف پاکستان کی معیشت کا نائن الیون ثابت ہوئی ہے۔پی ٹی آئی نے ابھرتی ہوئی معیشت کو کم درجے کی معیشت بنا دیا ہے۔آج پاکستان کی کرنسی ایشیائ کی کمزورترین کرنسی بن گئی ہے۔ #/s# ***** 22-10-19/--261

منگل 22 اکتوبر 2019 23:20

( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد محمد نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دو بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورکارکنان بڑی تعداد میں صبح سویرے ہی سروسزہسپتال پہنچ گئے اور پارٹی قائد محمد نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعائیں مانگی جاتی رہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کئی کارکنان نواز شریف کی صحت کی صورتحال پر آبدید ہو گئے۔ نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دو بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔