مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سعدقریشی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ’’ن‘‘ یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ کے انفارمیشن سیکرٹری سعدقریشی نے کہا کہ تبدیلی سرکار اور اس کے حواری اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ہمارے قائدین کے خلاف جھوٹے من گھڑت مقدمات بنا کر انہیں پابند سلاسل کر رہے ہیں یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مسلم لیگ ’’ن‘‘ کا ہر اول دستہ ہیںان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے لیڈر اور کارکنان گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں بلکہ سازشی ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عوام کے دلوں میں بستی ہیں ،یوتھ کے نوجوان اپنے قائدین کی قیادت میں متحد ہیں۔

(جاری ہے)

سعد قریشی نے کہا کہ مرکزی صدر یوتھ ونگ کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان پر بنئے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مسلم لیگ ’’ن ‘‘ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔