انجینئرنگ یونیورسٹی کوہاٹ کیمپس کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی یکریڈیشن

منگل 22 اکتوبر 2019 23:38

پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کوہاٹ کیمپس کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کو پاکستان انجینئرنگ کونسل نے دوسال کیلئے ایکریڈیٹیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔پاکستان انجینئرنگ کونسل نے شعبہ الیکٹریل انجینئرنگ کوہاٹ کیمپس میں آئوٹ کم بیس ایجوکیشن سسٹم(OBE)کے تعلیمی معیار کے مندرجات کو پورا کرتے ہوئے دو سال کیلئے تجدید کر دی ۔

(جاری ہے)

انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اس بات کو خو ش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کوہاٹ کیمپس کے کورڈینئٹر ڈاکٹر محمد عرفان خٹک اور چئیرمین شعبہ الیکٹریل انجینئرنگ ڈاکٹر محمد یوسف خان کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ OBEسسٹم ایک بین الاقومی معیار تعلیم کا نظام ہے ۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ذریعے OBE نظام تعلیم سے حاصل شدہ انجینئرنگ کی ڈگری بین الاقوامی سطح دنیا کے تمام ممالک میں پر قابل قبول ہوتی ہے۔