یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے واقعے کی وجہ سے بلوچستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،سینٹیر میر طاہر خان بزنجو

منگل 22 اکتوبر 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر طاہر خان بزنجو نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے واقعے کی وجہ سے بلوچستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر انتظامیہ نے تاریخ کا گناہ عظیم کیا ہے اور اس گناہ کی پاداش میں وائس چانسلر کو عارضی نہیں مستقل طور پر برطرف کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لاکر قرار واقعی سزا کو یقینی بناکر عبرت کا نشانہ بنایا جائے بچیوں کی عزت،درسگاہ کی تقدس اور تعلیم پر کوئی سمجھوتا کرنے والے بلوچستان کی سرزمین نہیں پیدا ہی نہیں کئے اس آگ پر اگر قابو پانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اگر حکمرانوں نے اس اہم ایشو کو نظرانداز کیا گیا تو بلوچستان ایسے سنگین آگ سے دوچار ہوگا جو تاریخ میں نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جو روایات اور سیاسی و سماجی شعور کا گڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں عورتوں کو درجہ انتہائی بلند اور اعلء ہے۔کسی بھی سنگین مسلے پر عورت کا بھیج میں آنا فریقین کو جنگ سے روکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھنا اور سماجی امتیاز رکھنا کسی طور پر قبول نہیں۔سماج کی تعمیر و ترقی میں باشعور تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیاں اولین کردار ادا کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ وی سی کو ماضی میں بھی طلبا کو ہراساں کرنے کے بدولت یونیورسٹی سے نکالا گیاتھا۔اب انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ شخص نے بحیثیت وی سی یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں اور اپنے گینگ کے ہاتھوں اجتماعی ہراسگی کے مرتکب ہوئے ہیں جو کسی صورت معافی اور درگزر کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :