25 اکتوبر ہونیوالی صدائے انقلاب کانفرنس اسلام اور ملک کی دفاع میں سنگ میل ثابت ہوگا،رہنما جمعیت علمااسلام نظریاتی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولاناقاری مہراللہ کوضلع قلعہ عبداللہ میڈیاسیل کی چیئر مین محمدحنیفیاحنفی صدائے انقلاب کانفرنس کے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر ہونیوالی صدائے انقلاب کانفرنس اسلام اور ملک کی دفاع میں سنگ میل ثابت ہوگا اکابرین کی جدوجہد نے حریت وآزادی کاجوانقلاب پیش کی وہ امت مسلمہ کے لیے آج بھی مشعل راہ ہے ملک میں اسلام کی نظام کی نفاذ کے لیے ایک انقلابی جدوجہد ناگزیر ہوچکی ہے اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بدامنی اوربحرانوں مسائل کی دلدل سے نکلناممکن نہیں انہوں نے کہا استعماری اورسامراجی قوتیں اکٹھے ہوکر سازشوں میں مصروف ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جہاں ہم بھی حقیقی امریکہ کو دشمن تسلیم کر کے اس کی دنیا میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی اور ان کی دجالی سازشوں کوبے نقاب کریں مسلم دنیا کی قیادت مصلحتوں اور ذاتی مفادات کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اس خطے پرمستقل اجارہ داری کے لیے ایک نئی طویل جنگ بھٹی جلانے میں مصروف ہے عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر اور افغان امن مذکرات میں کردار ادا نہ کیاتو دنیابہت جلد غیرمحدود جنگ کی مناظر دیکھنے پرمجبور ہوگے بھارت اورامریکہ پورے خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے انہوں نے کہا امریکہ کی وجود پوری خطے کے لیے ناسور ہے مسلم دنیامیں بدامنی اورملک میں دشمن ممالک کی مداخلت عالمی ایجنڈا ہے ملک میں ایسی شورش کو برقرار رکھنے سے پاکستان کو تنہا دیکھناچاہتے ہیں عالمی قوتوں کومسلم دنیااور بالخصوص پاکستان کی امن وخوشحالی اورترقی کسی طور قبول نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان سے بے وفائی کی اور72 سالوں سے اس دھرتی کو اسلامی نظام سے محروم رکھا ہے اور ملک کو غربت مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی اپنے اکابرین واسلاف کی افکار کی ا مین جماعت ہے اکابر ین اسلاف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کاعہد کر رکھا ہے اکابرین کی قربانیوں کی بدولت امت مسلمہ کو آزادی اورحریت ملی اور لاکھوں مسلمانو ں کی قربانیاں ایک اسلامی فلاحی ریا ست کی حصول کے لیے تھی کہ اسلام کی ابدی دائمی سیاسی معاشرتی عسکری معاشی نظام کو نافذ کرنے سے ریاست مدینہ کی مثال بن جائے انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو فکری معاشی اورسیاسی طور پر ملک کومغربی قوتوں کاغلام بنانے کے لیے ملک میں کوششیں ہورہی ہے سیاسی طور پربھی ملک کی حکمرانی اور ملک کی فیصلے امریکہ کی ریموٹ کنٹرول سے چل رہی ہیں ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسیاں امریکہ کی خواہشات پر تشکیل ہورہی ہیں۔