یونیورسٹی کے مفاد میں سخت فیصلے سے گریز نہیں کریں گے، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان ڈاکٹر محمد انور پانیزئی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) جامعہ بلوچستان کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ان کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلرز سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے موجودہ صورتحال، تعلیمی سرگرمیوں، مالی معاملات ، آئندہ کے لاء عمل سمیت مختلف معاملات کا تفصیلاًً جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ہماری زمہ اہم زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ ہم جامعہ کے ساکھ کو بحال کرنے سمیت درپیش معاملات اور مسائل کو افوام و تفویم سے حل کریں۔ اس حوالے سے تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے مواد میں سخت سے سخت فیصلے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

کیونکہ جامعہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ جس میں یونیورسٹی ملازمین سمیت صوبے کے عوام میں ایک بے چینی کو جنم دیا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، طلبہ تنظیمیں، جامعہ کے ایسوسی ایشن سمیت تمام مکتب فکر کے نمائندے اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ تاکہ سب کی مشاورت اور تعاون سے یونیورسٹی کے اخلاقی پہلو کو بحال اور غیر یقینی صورت حال کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اور ہمیں ایک دوسرے پر الزامات سے بھی گریز کرنا چائیے۔

کیونکہ ایک دوسرے کے احترام و عزت سے ہی ہم اپنے روایات اور پاسداری کو یقینی بنا سکتے ہیں اور اس مادر علمی کے صوبے میں تعلیمی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اور سزا اور جزاء کے عمل سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا اور یونیورسٹی کی پالیسیاں و قانون سب کے لئے برابر ہے اور کوئی بھی اس سے بالا تر نہیں۔ ہمیں انہیں اصولوں کو اپناتے ہوئے جامعہ کے بہتر مفاد کے لئے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

تاکہ طلباء و طالبات ایک بہتر ماحول اور کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ اور مجھے امید ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی ترقی اور بہتری کے لئے شب و روز اپنی محنت جاری رکھنے کے لئے ہدایت کیں۔

متعلقہ عنوان :