Live Updates

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی بیانیے پر مشاورت

پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے بعد بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا، کشمیر میں بھارتی جبر و ظلم جاری ہے، خطاب

منگل 22 اکتوبر 2019 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی بیانیے پر مشاورت کی گئی ، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت کی گئی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، بعد ازاں پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے بعد بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا، کشمیر میں بھارتی جبر و ظلم جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھ سکتے وہ ملک کے خلاف سازشوں پر لگ گئے ہیں ،وزیراعظم نے ملکی میعشت کے حوالے سے حقائق سامنے لانے کی ذمہ داری پارٹی رہنماؤں کو سونپ دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات