نیب کا نوازشریف کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کومراسلہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کومراسلہ ارسال کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل ہیں اور طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں زیر علاج ہیں اس لئے ان کی سکیورٹی کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں۔اس سلسلہ میں وی وی آئی پی وارڈ کے روم نمبر ون کے استقبالیہ پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں اس کے علاوہ جس علاقہ میں وارڈ ہے اس کے خارجی اور داخلی راستوں پرمکمل سکیورٹی لگائے جائے اور سکیورٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے ۔