سابق امریکی صدر جمی کارٹر کمر کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث ہسپتال داخل

بدھ 23 اکتوبر 2019 00:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) سابق امریکی صدر جمی کارٹر کو کمر کے نچلے حصے کی ہڈی میں معمولی فریکچر آیا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو فوبے سمٹر میڈیکل سینٹر نے ٹویٹ میں بتایا کہ 95 سالہ سابق صدر اپنے گھر میں گر پڑے جس کی وجہ سے ان کی کمر کے نچلے حصے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے۔ سابق صدر کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کارٹر 1977ء سے 1981ء تک امریکی صدر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :