اسرائیل کے ساتھ مقابلوں سے انکار،انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے ایران پر تمام بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ایران نے اسرائیلی جوڈوکازکے ساتھ مقابلے سے انکار کردیا جس پرانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے ان پر تمام بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

آئی جے ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان میں منعقدہ ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں ایران نے اسرائیلی کھلاڑی کے خلاف مقابلہ نہ کرنے کی خاطر اپنے کھلاڑی کو جان بوجھ کر رائونڈ میچ میں مخالف کھلاڑی سے ہارنے کا کہا جس پر ورلڈ گورننگ باڈی نے تحقیقات کے بعد گزشتہ ماہ ایران پر عبوری پابندی عائد کی تھی۔

آئی جے ایف کا کہنا ہے کہ ایران کا اقدام ورلڈ گورننگ باڈی کے قوانین و ضوابط کے خلاف ہے اسلئے ورلڈ چیمپئن شپ میں پیش آنے والے واقع کے بعد ایران پر تمام بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :