1965 کے ہیرو ایم ایم عالم کے بھانجے اور معروف کوہ پیما اپنی مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

عمر احسن گلگت میں کوہ پیمائی دوران دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کر گئے، انہیں منگل کے روز کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 اکتوبر 2019 22:52

1965 کے ہیرو ایم ایم عالم کے بھانجے اور معروف کوہ پیما اپنی مہم کے دوران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2019ء) 1965 کے ہیرو ایم ایم عالم کے بھانجے اور معروف کوہ پیما اپنی مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے، عمر احسن گلگت میں کوہ پیمائی دوران دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کر گئے، انہیں منگل کے روز کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے 1965 کی جنگ کے ہیرو ریٹائرڈ پاک فضائیہ پائلٹ ایم ایم عالم کے بھانجے انتقال کر گئے ہیں۔

ایم ایم عالم کے بھانجے عمر احسن ایک معروف کوہ پیما تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمر احسن 18 اکتوبر کو گلگت سے ایک نئی مہم کے لیے روانہ ہوئے لیکن انہیں مہم کے دوران ہی دل کا دورہ پڑا۔ دل کا دورہ اس قدر سنگین تھا کہ عمر احسن انتقال کر گئے۔ بعد ازاں عمر احسن کی میت ان کے آبائی شہر کراچی پہنچائی گئی، جہاں منگل کے روز نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ، عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ عمر احسن 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کے بھانجے تھے۔ انہوں نے سوگواران میں والدہ، ایک بہن، دو بیوائیں اور 6 بچے چھوڑے ہیں۔