Live Updates

پاکستانیو! تیاری کرو میں لاہور آ رہا ہوں، خواہش ہے مجھے بھی "شاندار چائے" پینے کو ملے گی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکسینٹ کا پاکستان آنے کا اعلان، اپنے پیغام سے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی

muhammad ali محمد علی منگل 22 اکتوبر 2019 23:12

پاکستانیو! تیاری کرو میں لاہور آ رہا ہوں، خواہش ہے مجھے بھی "شاندار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستانیو! تیاری کرو میں لاہور آ رہا ہوں، خواہش ہے مجھے بھی "شاندار چائے" پینے کو ملے گی، عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکسینٹ کا پاکستان آنے کا اعلان، اپنے پیغام سے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اکسینٹ میوزک بینڈ ایک مرتبہ پھر پاکستان آ رہا ہے۔ ایکسینٹ کے مرکزی گلوکار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان آمد سے متعلق باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا ہے۔

میوزک بینڈ اکسینٹ دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے کثیر تعداد میں مداح موجود ہیں۔ یہ میوزک بینڈ پاکستان میں پہلے بھی کنسرٹ کا انعقاد کر چکا ہے۔ میوزک بینڈ کے مرکزی گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہونے والے کانسرٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکسینٹ بینڈ لاہور میں 24 نومبر کو کنسرٹ کے لیے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)



اس ٹوئٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو بھی ٹیگ کیا گیااور ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ اکسینٹ بینڈ نے ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ گورنر ہاؤس میں چائے کا ایک لاجواب کپ پینے میں بے حد خوشی ہو گی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کانسرٹ منعقد کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس پنجاب مس تنزیلہ عمران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میوزک بینڈ کے اس ٹوئٹ پر بعد ازاں ترجمان پاک فوج نے ردعمل بھی دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ، ہم آپ کا استقبال کریں گے اور لاجواب چائے کا کپ میرے آفس میں نوش کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات