Live Updates

ْپارلیمنٹ ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد فورم ہے،

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے مذکرات کے لیے وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل صالح محمد خان کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:01

ْپارلیمنٹ ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد فورم ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل صالح محمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہی عوام کے مسائل کے حل کا واحد فورم ہے، اگر کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی حوالے سے تحفظات ہیں تو ان کے حل کے لیے پارلیمانی اور جمہوری راستہ اختیار کیا جائے، پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ بدھ کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے مگر ان کے احتجاج سے عوام متاثر نہ ہو، اگر احتجاج سے عوام کو تکلیف ہوئی اور تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا تو پھر ریاست اپنا اختیار استعمال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کسی بھی جماعت کے دھرنے یا آزادی مارچ سے کوئی ڈر نہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے مذکرات کے لیے وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جائز مطالبات کا حل نکالے گی اور ایسے مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گی جو ریاست اور اس کے عوام کے خلاف ہوں، ایسے مطالبات کو اپوزیشن بھی حکومت کے سامنے نہ رکھے جس ان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ ہی واحد فورم ہے جس میں عوام سمیت سیاسی جماعتوں کے ایشو پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔ صالح محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ملک بھر میں عوام کی فلاح وبہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے وزیراعظم جب چاہیں کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرسکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات