اداکار آرنلڈ شوارتزنگرنے بھارت جانے کی خبروں کوجعلی قراردیدیا

میرے پاس بھارت جانے کا وقت نہیں‘اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں‘اداکار

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:16

اداکار آرنلڈ شوارتزنگرنے بھارت جانے کی خبروں کوجعلی قراردیدیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ہولی وڈ کے نامور اداکار آرنلڈ شوارتزنگر کو صرف امریکا میں ہی پسند نہیں کیا جاتا بلکہ ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود ان کے مداح چاہتے ہیں کہ اداکار ان کے ممالک کا دورہ کریں تاکہ مداحوں کو ان سے ملاقات کا موقع ملے۔

(جاری ہے)

اس ہی حوالے سے حال ہی میں رپورٹس سامنے آرہی تھی کہ اداکار رواں سال نومبر میں بھارت کا دورہ کریں گے، البتہ آرنلڈ شوارتزنگر نے ان تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد ٹھہرا دیا۔

سامنے آئی افواہوں کے مطابق آرنلڈ شوارتزنگر بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں رکھے گئے ایک فٹنس مقابلے میں شریک ہونے جارہے تھے۔البتہ ہولی وڈ اداکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بھارت آنے کا وقت نہیں ہے۔آرنلڈ شوارتزنگر کا کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں جعلی ہیں، میرے پاس ابھی وقت نہیں کہ بھارت آسکوں، اگر وقت ملا تو مستقبل میں اس حوالے سے سوچوں گا۔

متعلقہ عنوان :