کرن تعبیر نے ورزش کے بغیر 32 کلو وزن کم کرلیا

شادی کے وقت وزن 60 کلو تھا جو ایک سال میں 85 کلو تک پہنچ گیا‘ تین سال میں بغیر ورزش کے 32 کلو وزن کم کرلیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:16

کرن تعبیر نے ورزش کے بغیر 32 کلو وزن کم کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) اداکارہ کرن تعبیر نے بغیر ورزش کے 32 کلو وزن کم کر لیا۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے وقت ان کا وزن 60 کلو تھا جو ایک سال میں 85 کلو تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی کام بھی مشکل نہیں ہوتا بس ارادہ پختہ ہونا چاہئے، پھر میں نے تین سال میں بغیر ورزش کے 32 کلو وزن کم کرلیا۔انہوں نے کہا کہ دن میں بغیر چینی کے فریش جوس، سلاد ،ابلا چکن، سرخ لوبیا، گاجر، کھیرا اور ٹماٹر لیتی رہی اور پھر شام میں باربی کیو روٹی کے بغیر کھاتی تھی اور ایک گلاس دودھ روزانہ پیتی رہی۔

متعلقہ عنوان :