ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،چودھری زوارحسین وڑائچ

اپوزیشن یاد رکھے ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے عناصر کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں ،صوبائی وزیرجیل خانہ جات پنجاب کی گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:27

ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،چودھری ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیرجیل خانہ جات پنجاب چودھری زوارحسین وڑائچ نے کہا ہے کہ مولانا کے آزادی مارچ کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا اور کرپٹ سیاسی اور خاندانی مافیا کو جیل سے نکلوانے کے لئے ٹوپی ڈرامہ ہے تا کہ ان کی کرپشن پر پردہ ڈالا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار چودھری زوارحسین وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا اپوزیشن یاد رکھے ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے عناصر کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں ملک کو دیوالیہ بنانے والے کس منہ سے آزادی مارچ کی باتیں کر رہے ہیں اگر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو انتشار پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ادارے ملکی بقا و سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔

(جاری ہے)

چودھری زوارحسین وڑائچ نے مزیدکہا کہ اپوزیشن جماعتیں غیرجمہوری قوتوں کی آلہ کارنہ بنیں،احتجاج ہرفردکا جمہوری حق ہے مگراحتجاج کی آڑمیں انتشارپھیلانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کرپشن سے باشعور عوام اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں ، اپوزیشن آزادی مارچ کے نام پر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ، عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے ،کرپٹ مافیا نے اپنے دورحکمرانی میں غریب اور مظلوم عوام کو سوائے جھوٹے دلاسوں کے اور کچھ نہیں دیا۔