دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد32800 کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 10600 کیوسک اور اخراج10600 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11100 کیوسک اور اخراج2800 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد11700 کیوسک اور اخراج 7000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد55400 کیوسک اور اخراج 49400 کیوسک،چشمہ آمد46500 کیوسک اوراخراج 35000کیوسک، تونسہ آمد44700 کیوسک اور اخراج44500 کیوسک، پنجند آمد5000 کیوسک اور اخراج 5000 کیوسک،گدو آمد 53200کیوسک اور اخراج 48100 کیوسک، سکھر آمد39300 کیوسک اور اخراج10100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد26900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1525.23 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.679 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1201.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.456 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔