حریف کوئی بھی سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے، ایڈی جونز

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

حریف کوئی بھی سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے، ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کی رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایڈی جونز نے کہا ہے کہ وہ سیمی فائنل سے قبل تک کھیلے گئے میچز کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم پول میچز کے بعد ٹیبل پر سب سے زیادہ 17 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی ہے اور پول سی کے چار میچز میں سے 3 میں فاتح رہی۔ ہیڈ کوچ جونز نے کہا کہ انکی ٹیم کا سیمی فائنل میں مقابلہ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ سے ہے جس سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ایڈی جونز نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے جس کے تحت انکی ٹیم دفاعی چیمپئن کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کریگی۔ واضح رہے کہ رگبی وارلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 26 اکتوبر کو یوکوہاما میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :