حسناالحامد نے سعودی عرب کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

حسناالحامد نے سعودی عرب کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) حسناالحامد نے کویت میں جاری خواتین کے کھیلوں کے علاقائی مقابلے میں سعودی عرب کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ کویت میں منعقدہ چھٹے مقابلے کے دوسرے روز سعودی خاتون کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اماراتی حریف کھلاڑی شھد خرام کو 6 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے شکست دیکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

اس موقع پر سعودی ویمن ٹیم کی کپتان شہزادہ نوف بنت خالد نے کہا کہ حسنا کی کامیابی اس امرکا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی خواتین میں کھیل کے میدانوں میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور وہ آنے والے وقت میں عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کریں گی۔

متعلقہ عنوان :