سرمایہ کاری اسکیمیں، قرضوں کا اجرا ، مالیاتی کمپنیاں پیشگی اجازت لینے کی پابند

بورڈآف ڈائریکٹرزسے اجازت لے کرنان بینکنگ کمپنیوں کو ایس ای سی پی سے دھوکا دہی سے پاک ہونیکاسرٹیفکیٹ لیناہوگا اشتہاری مہم میں فوائدونقصانات سے آگاہ کرناہوگا قرضوں کے اجرا کے لیے حدبھی مقرر،گھروں کی تعمیر کے لیے 15 ، دیگر مقاصد کیلئے 5 اور چھوٹے کاروباروں کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے قرضے جاری کیے جاسکیں گے، ایس ای سی پی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:43

سرمایہ کاری اسکیمیں، قرضوں کا اجرا ، مالیاتی کمپنیاں پیشگی اجازت لینے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں پر بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایس ای سی پی کے بورڈ کی منظوری کے بغیر بچت یا سرمایہ کاری کی اسکیم کے اجرا کی پابندی عائد کردی ہے ۔ اس ضمن میں ایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانس کمپنیز کے ریگولیشن 2008 میں ترمیم کردی ہے ۔

نئی ترمیم کے تحت نان بینکنگ کمپنیوں کو سرمایہ کاری اسکیم کے اجرا سے قبل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے منظوری لینا ہوگی اور ایس ای سی پی سے اسکیم کے رسک اور دھوکا دہی سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ کمیشن کی منظوری کے بعد کمپنیاں سرمایہ کاری اسکیم کی شرائط وضوابط اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنے کی پابند ہوں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اشتہاری مہم میں سرمایہ کاروں کو کمپنی کی ریٹنگ، اسکیم میں سرمایہ کاری کی کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ مدت اور تمام فوائد ونقصانات کے بارے میں پیشگی آگاہ کرنا ہوگا۔

اسی طرح نان بینکنگ کمپنیوں کیلئے قرضوں کے اجرا کی حد بھی مقرر کردی گئی ہے ۔ گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ، دیگر مقاصد کیلئے 5 لاکھ اور چھوٹے کاروباروں کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے قرضے جاری کیے جاسکیں گے ۔