شیڈول بینکوں کیجانب سے مختصرمدتی قرضوں کا حجم بڑھ گیا

رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں قرضوں کا حجم 7.99ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا گزشتہ سال کی اسی مدت میں حجم 7.336ٹریلین ریکارڈ کیا گیاتھا،اسٹیٹ بینک

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:49

شیڈول بینکوں کیجانب سے مختصرمدتی قرضوں کا حجم بڑھ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) رواں کلینڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں اورمجموعی کھاتوں کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق کلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 7.99ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.91فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 7.336ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا،اسی طرح جون 2019 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 8.096ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمارکے مطابق اس عرصے میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں اضافہ کی شرح 9.52 فیصد رہی۔ کلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم ایک کروڑ37لاکھ 47ہزار 355ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں مجموعی کھاتوں کا حجم ایک کروڑ25لاکھ 51ہزار 434ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :