جہموریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی نے دی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر پیغام

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:49

جہموریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی نے دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ جہموریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت پر شب خون نا منظور کا نعرہ بلند رکھا، مادر جمہوریت آئین شکن اور جمہوریت دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں نکلیں اور جمہوری قوتوں کو یکجا کیا۔

انہوں نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو کو دلیرانہ جدوجہد پر مادر جمہوریت کے خطاب کا اعزاز حاصل ہے۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے قومی جمہوری رہنما کے طور پرتحریک بحالی جمہوریت کی قیادت کی، بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی شمع روشن رکھی۔ انہوں نے کہاکہ ہم آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کے مشن پر قائم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔