انسداد دہشتگری عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزم راجہ ارشد کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کردی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:53

انسداد دہشتگری عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزم راجہ ارشد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگری عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزم راجہ ارشد کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کردی ۔بدھ کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راجہ ارشد کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ عدالت نے کہاکہ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس انسداد دہشتگری عدالت میں ہی رہے گا۔ یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :