چیئر مین پیمرا کی تقرری سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے ابصار عالم کی وکیل تبدیل کر نے کی استدعا منظو رکرلی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:53

چیئر مین پیمرا کی تقرری سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے ابصار عالم کی وکیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے چیئر مین پیمرا کی تقرری سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ابصار عالم کی وکیل تبدیل کر نے کی استدعا منظو رکرلی ۔بدھ کو دور ان سماعت سابق چیرمین پیمرا ابصار عالم کی جانب سے وکیل خواجہ فاروق کو تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

ابصار عالم نے کہاکہ اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ خواجہ فاروق صاحب کو کیا ہوا ابصار عالم نے جواب دیا کہ ان کی اجازت سے ہی وکیل تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ مقدمے کے اس موقع پر وکیل کی تبدیلی روایات کے خلاف ہے، عدالت نے ابصار عالم کی وکیل تبدیل کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی گئی