راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 84 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

بدھ اکتوبر 12:53

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 84 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 84 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پوٹھوہار ٹاون سے 31 اور میونسپل کارپوریشن کے مختلف علاقوں سے 23 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے ، کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے 12 اور اسلام آباد کے 12 متاثرہ افراد کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا،ٹیکسلا سے تین، مری ، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9616 ہو گئی،رواں سیزن میں ڈینگی وائرس 50 قیمتی جانیں لے چکا ہے

متعلقہ عنوان :